ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکا کی تاریخ کا خطر ناک ترین "سیریل کِلر" جیل میں چل بسا

امریکا کی تاریخ کا خطر ناک ترین "سیریل کِلر" جیل میں چل بسا

Thu, 31 Dec 2020 18:30:09  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،31 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)امریکا میں معروف قاتل سیموئل لٹل بدھ کے روز 80 برس کی عمر میں فوت ہو گیا۔ امریکی ایجنسی FBI نے اسے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ خونی "سیریل کِلر" قرار دیا تھا۔ لٹل کی موت کی تصدیق امریکی چینل CBS Newsکے پروگرام 60 Minutes کے دوران قانون کے شعبے سے متعلق ایک شخصیت کی جانب سے کی گئی۔ تاہم معروف قاتل کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

بعد ازاں بدھ کے روز ہی کیلیفورنیا کی جیلوں میں اصلاح اور نفسیاتی بحالی کی انتظامیہ نے ایک اخباری بیان میں لٹل کے فوت ہونے کا اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ سیموئیل لٹل تین خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں 2014ء سے جیل میں تھا۔ اس نے 2018ء میں اعتراف کیا تھا کہ وہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کے دوران قتل کی 93 کارروائیوں کا ارتکاب کر چکا ہے۔ لٹل نے اس کے علاوہ بھی قتل کے جرائم کے ارتکاب کا اعتراف کیا۔

لٹل نے حکام کو بتایا تھا کہ اس نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں کال گرلز اور منشیات کی عادی خواتین کو نشانہ بنایا کیوں کہ اس کے خیال میں پولیس ان خواتین کو سنجیدگی سے تلاش نہیں کرے گی۔

سال 2019ء میں لٹل کا کہنا تھا کہ "میرا نہیں خیال کہ کوئی ایسا شخص ہے جس نے میری طرح کا کام کیا ہو۔ میرں سمجھتا ہوں کہ میں دنیا میں واحد شخص ہوں جس نے ان جرائم کا ارتکاب کیا۔ یہ میرے لیے کوئی اعزاز نہیں بلکہ باعث لعنت ہے"۔


Share: